Friday, 29 November 2024


عمران خان کی سابق اہلیہ ریحام خان کا انکشاف


ایمز ٹی وی(لاہور)پاستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی سابق اہلیہ ریحام خان نے اپنے بچپن کے ایک ایسے راز سے پردہ اٹھا دیا ہے جو وہ اپنے بچوں کو نہیں بتانا چاہتی تھیں۔

ریحام خان ایک ٹی وی پروگرام میں شریک تھیں جس میں ان کے ساتھ عطاءالحق قاسمی بھی بیٹھے تھے جنہوں نے ان سے سوال پوچھا کہ ’اپنی مزے کی شرارت یاد ہے کوئی‘ تو ریحام خان نے جواب دیا کہ ”بتانا نہیں چاہئے کیونکہ میرے بچے دیکھ رہے ہوں گے لیکن کوئی بات نہیں اب بتا دیتی ہوں۔ میں بچپن سے ہی ایک ایسی روح ہوں جسے قابو نہیں کیا جا سکتا، بے چین اور آزادی پسند، ایک دن مجھے منع کیا گیا کہ گھر سے نہیں نکلنا میں نے اپنے ہمسائے کے ساتھ ایک پلان بنایا جس میں پڑوس میں رہنے والی ایک ہندو فیملی کا چھوٹا بچہ بھی ساتھ تھا۔

عمران خان سے شادی کا تحفہ مانگاتوانہوں نے طلاق دیدی: ریحام خان
انہوں نے بتایا کہ گھر میں فلور لینڈ بلائنڈز لگے ہوئے تھے جو مڈل ایسٹ میں بھی کافی مشہور ہیں۔ ہم نے سوچا کہ باہر جانے کیلئے ان کو اٹھانا ضروری ہے اور اب یہ کیسے کرنا ہے ہم ذرا بڑے تھے اور جو چھوٹا لڑکا تھا پڑوس والوں کا، ہم نے اسے بار بار نیچے سے گزارا تاکہ بلائنڈز ذرا اوپر اٹھ جائیں اور ہمارے باہر جانے کا راستہ بن جائے اور اس میں کامیاب بھی ہو گئے۔ ان کا کہنا تھا کہ ایک ہی کمپاﺅنڈ میں ہمارے گھر تھے اور میں اس کے گھر چلی گئی، ارادہ تو یہ تھا کہ چاکلیٹ کھا کر کچھ دیر بعد واپس آ جائیں گے لیکن کھیل کود میں اتنے مصروف ہو گئے کہ میرے اور ان کے والدین ڈھونڈتے رہ گئے۔ اس دن کے بعد بھی پھر کبھی ایسی حرکت کرنے کی جرات نہیں کی۔

Share this article

Leave a comment