Friday, 29 November 2024


پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز سے قبل نیوزی لینڈ کی ٹیم کو بڑا دھچکا


ایمز ٹی وی (کھیل) پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز سے قبل نیوزی لینڈ کی ٹیم کو بڑا دھچکا لگا ہے اور وہ انجری کا شکار اسپنر مچل سینٹنر سے محروم ہو گئی ہے۔ ناردرن ڈسٹرکٹ کے ساتھ ٹریننگ کے دوران 24 سالہ اسپنر کے الٹے ہاتھ پر گیند لگی جس کے سبب ان کی کلائی فریکچر ہو گئی اور ان کی دوسرے ٹیسٹ میچ میں شرکت بھی مشکوک ہے۔ نیوزی لینڈ کو دورہ ہندوستان میں ٹیسٹ اور ایک روزہ میچوں کی سیریز میں شکست کا سامنا کرنا پڑا لیکن دس ٹیسٹ میچوں میں کیویز کی نمائندگی کرنے والے سینٹنر نے دورے کے دوران عمدہ کھیل پیش کیا۔ نیوزی لینڈ کے کوچ مائیک ہیسن نے کہا کہ انتہائی شاندار سینٹنر کے انتہائی شاندار دورہ ہندوستان کے بعد ہوم گراؤنڈ پر رواں سیزن میں پہلے میچ سے قبل انجری کا شکار ہونا مایوس کن ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں ابھی معلوم نہیں کہ سینٹنر دوسرے ٹیسٹ میچ کیلئے دستیاب ہوں گے یا نہیں لیکن ہم ان کی انجری کی بحالی کا بغور معائنہ کرتے رہیں گے تاکہ ان کی جلد از جلد ٹیم میں واپسی یقینی بنا سکیں۔ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پہلا ٹیسٹ 17 نومبر سے کراسٹ چرچ جبکہ دوسرا ٹیسٹ 25 نومبر سے ہملٹن میں کھیلا جائے گا۔

Share this article

Leave a comment