Friday, 29 November 2024


عارضی طور پر بے گھر افراد کی بحالی کے لیے 42ارب روپے جاری

ایمز ٹی وی (تجارت) وفاقی حکومت نے رواں مالی سال ترقیاتی منصوبوں کے لیے 28 اکتوبر 2016 تک1کھرب51ارب3کروڑ 29لاکھ 66 ہزار روپے جاری کردیے جس میں 10ارب 89کروڑ 30لاکھ 29 ہزار روپے کی غیرملکی امداد بھی شامل ہے جبکہ حکومت نے بجٹ میں ترقیاتی منصوبوں میں 800ارب روپے مختص کیے ہیں جن میں سے6کھرب 56ارب 68 کروڑ 24لاکھ 31ہزار ملکی ذرائع سے فراہم کیے جائیں گے جبکہ 1 کھرب 43ارب 31 کروڑ 75لاکھ 69ہزارروپے کی غیرملکی فنڈنگ ہے۔

منصوبہ بندی کمیشن کے مطابق عارضی طور پر بے گھر افراد کی بحالی کے لیے 42ارب 56کروڑ 20لاکھ 23 ہزار، نیشنل ہائی وے اتھارٹی کے تحت مختلف ترقیاتی منصوبوں کے لیے19 ارب، پاکستان ریلوے کی ترقی کے لیے 9ارب 39کروڑ80لاکھ روپے، واپڈا (بجلی) کے لیے 6ا رب 80کروڑ، پاکستان ایٹمی توانائی کمیشن کے مختلف منصوبوں کے لیے 6ارب 33کروڑ 72لاکھ 18 ہزار اورنیشنل ہیلتھ سروسز کے لیے5ارب 50کروڑ 73لاکھ روپے جاری کیے گئے۔

Share this article

Leave a comment