Friday, 29 November 2024


اسٹاک مارکیٹ کی تاریخ میں ایک دن میں ہونے والا اب تک کا سب سے بڑا نقصان

ایمز ٹی وی (تجارت) دنیا کی معروف سماجی رابطوں کی ویب سائٹ فیس بک کے بانی مارک زکر برگ کو ایک دن میں 3 ارب ڈالر کا نقصان اٹھانا پڑا۔ اسٹاک مارکیٹ کی تاریخ میں یہ کسی سرمایہ کار کو ایک دن ہونے والا اب تک کا سب سے بڑا نقصان ہے۔ امریکی ٹی وی سی این این کی رپورٹ کے مطابق فیس بک (ایف بی، ٹیک 30) کے شیئرز میں اس وقت 5.5 فیصد کی نمایاں کمی واقع ہوگئی جب کمپنی کے چیف فنانشل آفیسر نے بیان جاری کیا کہ فیس بک کی اشتہارات سے ہونے والی آمدنی میں نمایاں کمی متوقع ہے۔ زکر برک فیس بک کے تقریباً 41 کروڑ 80 لاکھ شیئرز کے مالک ہے جن کی مالیت تقریباً 50.2 ارب ڈالر بنتی ہے۔

بلوم برگ کے اندازوں کے مطابق زکربرگ کے اثاثوں کی کل مالیت 52.2 ارب ڈالر ہے اور اس حساب سے وہ دنیا کے پانچویں امیر ترین شخص ہیں۔ شیئرز کی قیمتوں میں ہونے والی کمی کے باوجود رواں برس فیس بک کے شیئرز میں 15 فیصد تک اضافہ ہوا ہے جس کے نتیجے میں مارک زکر برک کے مجموعی اثاثوں میں 6.4 ارب ڈالر کا اضافہ ہوا ہے۔

Share this article

Leave a comment