Saturday, 30 November 2024


طلبہ کو بلاسود قرضے فراہم کرنے کا اعلان

 

ایمز ٹی وی (تعلیم/کراچی) جامعہ کراچی کے رئیس کلیہ نظمیات وانصرام پروفیسر ڈاکٹر خالد عراقی نے کہاکہ کسی بھی ملک کا سب سے بڑا سرمایہ اس کے طلبہ اور نوجوان ہوتے ہیں یہی وجہ ہے کہ زندہ قومیں اپنے طلبہ اور نوجوانوں کو مستقبل کا معمار سمجھتی ہیں اور ان کیلئے قومی پیمانے پر تعلیمی سہولتوں کے ساتھ ساتھ صحت مندانہ مقابلوں اور تفریحی لمحات کا اہتمام کرتی ہیں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے جامعہ کراچی کے شعبہ پبلک ایڈمنسٹریشن کے زیر اہتمام منعقدہ ’’ٹیلنٹ ہَنٹ‘‘ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

ڈاکٹر خالد عراقی نے مزید کہا کہ جامعہ کراچی کی فیکلٹی آف مینجمنٹ اینڈ ایڈمنسٹریٹو سائنسزنے اپنے قیام سے ہی ان امور پرتزویراتی تقاضوں سے عمل پیراہے۔

اس موقع پر چیئر مین سمٹ بینک علی پسنانی نے کہا کہ ایک کامیاب سربراہ کے لئے ضروری ہے کہ وہ خوداعتماد ہونے کے ساتھ خود پر ہونے والی تعمیری تنقید کی حوصلہ افزائی کرنے کی طاقت رکھتا ہو۔

چیئر مین سمٹ بینک نے اعلان کرتے ہوئے کہا کہ شعبہ پبلک ایڈمنسٹریشن کے ایسے طلبہ جنہیں مالی مشکلات درپیش ہیں انہیں سمٹ بینک بلاسود قرضے فراہم کریگا ۔

چیئر مین شعبہ پبلک ایڈمنسٹریشن پروفیسر ڈاکٹرشبیب الحسن نے کہا کہ ہمارے طلبہ انتہائی قابل ہیں اگرانہیں صحیح مواقع فراہم کئے جائیں تووہ زندگی کے ہر شعبہ میں اپنا لوہا منواسکتے ہیں۔

 
 

 

Share this article

Leave a comment