Friday, 29 November 2024


زائرین کا قافلہ ملتان پہنچ گیا

 

ایمزٹی وی(ملتان) بہاﺅ الدین زکریا ملتانی کے 777ویں سالانہ عرس کی تقریبات کا آغاز کل سے ہو رہا ہے ، عرس کے دوران امن و امان کی صورت حال کو کنٹرول کرنے کیلئے سیکیورٹی کے انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں ۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ عرس کی تقریبات میں شرکت کیلئے زائرین کی آمدکا سلسلہ جاری ہے ۔ سجادہ نشین شاہ محمود قریشی تقریبات کا آغاز کریں گے اور صوفی بزرگ حضرت بہاﺅالدین زکریا کے مزار کو غسل دیں گے ۔

عرس کے موقع پر زائرین کے داخلے کیلئے تین واک تھرو گیٹ اور 9سی سی ٹی وی کیمرے نصب کیے گئے ہیں جبکہ مزار کے اردگر د پولیس کی بھاری نفری بھی تعینات کی گئی ہے ۔

 

Share this article

Leave a comment