Friday, 29 November 2024


پاکستانی کرکٹ ٹیم نیوزی لینڈ سے کھیلنے کے لیے تیار

ایمز ٹی وی (کھیل) پاکستان ٹیم ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز کے بعد ہفتے کو دبئی سے اپنی اگلی منزل کے لیے نیوزی لینڈ پہنچ گئی ہے۔ گرین شرٹس کو کیویز کے خلاف 2ٹیسٹ میچوں کی سیریز کھیلنا ہے۔

دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ٹیسٹ 17اور دوسرا 25نومبر سے کھیلا جائے گا۔ بولنگ کوچ اظہر محمود نے ٹیم کو جوائن کر لیا ہے۔ ٹیم کے 16ویں رکن اوپنر شرجیل خان بھی ٹیم کے ساتھ ہیں۔

پاکستان کرکٹ ٹیم نیوزی لینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز سے قبل نیوزی لینڈ کی اے ٹیم خلاف 3روزہ وارم اپ میچ کھیلے گی۔ وارم اپ میچ گیارہ سے تیرہ نومبر تک کھیلا جائے گا۔

میچ سیکسٹن اوول گراؤنڈ میں کھیلا جائے گا۔ قومی کرکٹ ٹیم نیوزی لینڈ کے خلاف دو ٹیسٹ میچز کی سیریز کا پہلا میچ 17سے 21نومبر تک کرائسٹ چرچ، جبکہ دوسرا اور آخری ٹیسٹ میچ 25سے 29نومبر تک ہیملٹن میں کھیلے گی۔

پاکستانی ٹیم کے کپتان مصباح الحق نے کہا ہے کہ ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز میں کلین سوئپ نہ کرنے کا دکھ ہے، کوشش ہوگی کہ نیوزی لینڈ کو آسان ٹیم تصور نہیں کریں اور اس کے خلاف سیریز میں کامیابی حاصل کریں۔

Share this article

Leave a comment