Friday, 29 November 2024


وفاقی وزارت خزانہ نے 26 ارب روپے جاری کردیے وجہ جان کر آپ بھی حیران رہ جائیں

ایمز ٹی وی (تجارت) وفاقی وزارت خزانہ نے سیلزٹیکس ریفنڈ کی ادائیگی کے لیے 26 ارب روپے جاری کردیے ہیں، اسٹیٹ بینک کو ریفنڈز کی ادائیگی کے لیے ایڈوائس بھی جاری کر دی گئی ہے۔ اس ضمن میں وفاق ایوان ہائے صنعت و تجارت کی اسٹینڈنگ کمیٹی برائے ایف بی آر کے چیئرمین اور یونائیٹڈبزنس گروپ کے ایف پی سی سی آئی کے سالانہ انتخابات برائے 2017کے نامزد صدراتی امیدوار زبیر طفیل نے کہا کہ وزارت نے26 ارب روپے سیلز ٹیکس ریفنڈ کے لیے جاری کردیے ہیں، اس سلسلے میں اسٹیٹ بینک کو ادائیگی کے لیے ایڈوائس بھی جاری کردی گئی۔ زبیر طفیل نے بتایا کہ برآمد کنندگان کے اکاؤنٹ میں آن لائن ری فنڈ ملنا شروع ہوگئے ہیں، 4 ہزار سے زائد برآمد کنندگان کو ریفنڈز جاری کیے جائیں گے، سیلز ٹیکس ریفنڈ نہ ملنے کی وجہ سے برآمدکنندگان کو مشکلات کا سامنا تھا۔

Share this article

Leave a comment