Saturday, 30 November 2024


نوٹ 7 کا نقصان گلیکسی ایس 8 سے پورا کرنے کا ارادہ

ایمز ٹی وی (مانیٹرنگ ڈیسک) سام سنگ گلیکسی نوٹ 7 کے جھٹکے کے نتیجے میں کئی ارب ڈالرز سے محروم ہوچکی ہے مگر وہ اس کی کسر گلیکسی ایس 8 سے پورا کرنا چاہتی ہے۔ جی ہاں جنوبی کورین نے انکشاف کیا ہے کہ اس کا چند ماہ بعد متعارف کرائے جانے والا فلیگ شپ فون گلیکسی ایس 8 آئی فون کے سری جیسے آرٹی فیشل انٹیلی جنس اسسٹنٹ سے لیس ہوگا۔ یعنی یہ اس فون کا اب تک سامنے آنے والا سب سے فیچر ہے کیونکہ سام سنگ کے کسی فون میں اب تک اسے پیش نہیں کیا گیا تھا۔ ابھی یہ واضح نہیں کہ یہ ورچوئل اسسٹنٹ کیا کام کرسکے گا مگر یقیناً سام سنگ کے صارفین کے لیے نیا تجربہ ضرور ثابت ہوگا۔

بظاہر یہ ایپل اور گوگل کے پیش کیے گئے ڈیجیٹل اسسٹنٹس سے کچھ زیادہ مختلف نہیں ہوگا مگر پھر بھی کچھ نہ کچھ نیا ضرور رکھا جائے گا۔ ایک رپورٹ کے مطابق گلیکسی ایس ایٹ ممکنہ طور پر فروری 2017 کی بجائے چند ہفتے تاخیر سے متعارف کرایا جائے گا تاکہ سام سنگ کو گلیکسی نوٹ 7 میں بیٹری کے مسئلے کو شناخت کرنے میں مدد مل سکے۔ خیال رہے کہ عام طور پر سام سنگ کے گلیکسی ایس سیریز کے فون فروری میں متعارف کرائے جاتے ہیں۔ یہ بھی پہلی بار ہے کہ سام سنگ کی جانب سے مستقبل کے اسمارٹ فونز کے بارے میں معلومات جاری کی گئی ہو تاہم یہ گلیکسی نوٹ سیون سے ہونے والے نقصان کو پورا کرنے کی حکمت عملی ہوسکتی ہے۔ ایک اچھا نیا فلیگ شپ فون لوگوں کو نوٹ 7 کے مسائل بھولنے میں مدد دے سکے گا اور جنوبی کورین کمپنی ایک بار پھر ایپل سے آگے نکل سکے گی۔

Share this article

Leave a comment