Saturday, 30 November 2024


اگر آپ چاہیں تو سبزیوں کا استعمال فائدہ مند ثابت ہوسکتا ہے


ایمز ٹی وی (صحت) کیا آپ کو یا گھر میں کسی فرد کو اکثر جوڑوں کے درد کی شکایت رہتی ہے ؟ اگر ہاں تو سبزیوں کا استعمال اس حوالے سے فائدہ مند ثابت ہوسکتا ہے۔جوڑوں کا درد کتنا تکلیف دہ ہوتا ہے یہ اس کے شکار کسی فرد سے پوچھیں اور یہ زندگی کے افعال کو بہت زیادہ متاثر بھی کرتا ہے۔ درحقیقت عمر بڑھنے کے ساتھ ہڈیاں بھی کمزور ہونے لگتی ہیں جس کے باعث جوڑوں کا درد لوگوں کو اپنا شکار بنالیتا ہے تاہم اس میں کمی لانا یا بچنا اتنا بھی مشکل کام نہیں۔ اس حوالے سے شکر قندی کافی فائدہ مند ہے جو کہ بیٹا کیروٹین کے حصول کے ساتھ ساتھ وٹامن سی کو بھی جسم کا حصہ بناتی ہے جبکہ یہ ورم کش خصوصیات رکھنے والی سبزی بھی ہے۔

جیسا آپ کو معلوم ہوگا کہ اس مرض میں جوڑوں میں درد اور ورم یا سوجن ہونے لگتی ہے جو کہ خلیات کو نقصان پہنچنے کے نتیجے میں ہوتی ہے جب ایک کیمیائی الارم سگنل خارج ہوتا ہے جو جسمانی دفاعی نظام کے خلیات کو متاثرہ حصے کی جانب کھینچتا ہے۔ یہ کیمیکل چھوٹی رگوں کو چوڑا، زیادہ آکسیجن لانے، نیوٹریشن اور خون کے سفید خلیات کو لے کر آتے ہیں تاکہ تکلیف سے نجات پائی جاسکے مگر اس کا اثر الٹا ہوتا ہے اور جوڑ سوجنے لگتے ہیں جس سے حرکت متاثر ہوتی ہے۔ طبی ماہرین کے مطابق سبز پتوں والی اور شوخ رنگ کی سبزیاں ورم کش خصوصیات رکھتی ہیں جن میں شکرقندی سمیت دیگر شامل ہیں تاہم بروکلی اس حوالے سے زیادہ فائدہ مند ثابت ہوتی ہے۔ مختلف رپورٹس میں یہ بات سامنے آچکی ہے کہ بروکلی کا روزانہ استعمال جوڑوں کے امراض کی روک تھام اور ہڈیوں کو بھربھرا کرنے کا عمل سست کرتا ہے۔ اسی طرح ایسٹ انگیلا یونیورسٹی کی ایک تحقیق میں یہ بات سامنے آئی تھی کہ روزانہ کچھ مقدار میں سبزیوں کا استعمال اس مرض کی روک تھام یا اس کی پیشرفت کو سست کرنے میں مددگار ثابت ہوتا ہے۔

Share this article

Leave a comment