Friday, 29 November 2024


گینگ وار کے دو کارندے مارے گئے

ایمز ٹی وی(کراچی) لیاری میں مقابلے کے دوران گینگ وار کے دو کارندے مارے گئے، مبینہ مقابلے میں ایس ایچ او کلاکوٹ زخمی ہوگئے جبکہ عباس ٹاؤن اور صدر سے دو دہشت گردوں کو بھی گرفتار کرلیا گیا۔

کراچی میں پولیس کی تابڑ توڑ کاروائیاں جاری ہے، گینگ وار کے دو کارندے ہلاک ہوگئے، لیاری کلاکوٹ میں پولیس کے گینگ وار کارندوں سے مبینہ مقابلے میں دو ملزمان مارے گئے جبکہ فائرنگ سے ایس ایچ او کلاکوٹ زخمی ہوئے۔

پولیس کے مطابق ہلاک ملزمان سے اسلحہ برآمد ہوا، ملزمان کی شناخت گلابو اور شابو کے ناموں سے ہوئی۔

دوسری جانب قانون نافذ کرنے والے اداروں نے کراچی کے مختلف علاقوں سے مبینہ ٹارگٹ کلر سمیت چار افراد کو حراست میں لے لیا۔

عباس ٹاؤن میں قانون نافذ کرنےوالے ادارے نے کاروائی میں ایک ملزم گرفتار کرلیا گیا، پولیس کے مطابق ملزم ٹارگٹ کلنگ میں ملوث ہے، الفلاح کے علاقے سے موٹر سائیکلوں کی چوری میں ملوث گروہ کے دو کارندوں کو گرفتار کر لیا گیا۔

صدر میں پولیس نے مبینہ دہشتگرد کو گرفتار کرلیا، ملزم بلوچستان پولیس کو مطلوب تھا۔ایس پی صدر کا کہنا تھا کہ ملزم ممتاز سے اسلحہ بھی ملا ۔

منگھوپیر کے علاقے سے ایک شخص کی تشدد زدہ لاش ملی، پولیس کا کہنا تھا کہ مقتول کو فائرنگ اور تشدد کرکے قتل کیا گیا۔

گزشتہ رات ڈیفنس فیز آٹھ میں نامعلوم ملزمان سڑک پر دو مارٹرگولے چھوڑ کر فرار ہو گئے ، بم ڈسپوزل اسکواڈ نے مارٹر گولے ناکارہ بنانے کیلئے قریبی میدان منتقل کردیئے گئے۔

Share this article

Leave a comment