Friday, 29 November 2024


محمد عامر کا بڑا فیصلہ

ایمز ٹی وی (کھیل) پاکستان کے فاسٹ بولر محمد عامر کا ایسکس کاونٹی سے معاہدہ ہو گیا وہ اگلے کاونٹی سیزن میں ایکشن میں دکھائی دیں گے ۔

اسپاٹ فکسنگ کے الزام میں سزا بھگتنے کے بعد محمد عامر ایکبار پھر دنیا کرکٹ کے لئے اہم بولر بن گئے ہیں۔ پہلے مختلف لیگ ٹیموں اور اب انگلش کاونٹی نے محمد عامر کو اپنانا شروع کردیا ہے۔

انگلش کاؤنٹی ایسکس نے بھی محمد عامر سے اگلے سیزن کےلیے معاہدہ کرلیا ہے ۔ محمد عامر کاؤنٹی چیمپئن شپ اور نیٹ ویسٹ ٹی ٹوئنٹی میں ٹیم کی نمائندگی کریں گے ۔

وہ چیمپئنز ٹرافی کے بعد انیس جون سے ایسکس کو سلیکشن کیلئے دستیاب ہوں گے۔

Share this article

Leave a comment