Friday, 29 November 2024


سونے کی نئی قیمت 52 ہزار 200 روپے تک پہنچ گئی

ایمز ٹی وی (تجارت) پاکستان میں سونا فی تولہ 500 روپے مہنگا ہوگیا جس کے بعد سونے کی نئی قیمت 52 ہزار 200 روپے تک پہنچ گئی ہے۔ امریکا کے عام انتخابات میں حیران کن نتائج اور ڈونلڈ ٹرمپ کی کامیابی کے بعد دنیا بھر میں کاروباری سرگرمیاں بھی متاثر ہوئی ہیں، جہاں اسٹاک مارکیٹوں میں مندی کا رجحان دیکھا گیا ہے وہیں عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہوگیا ہے۔ عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں 20 ڈالر اضافہ ہوگیا جس کے بعد فی اونس سونے کی قیمت 1304 ڈالر ہوگئی۔ عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں اضافے کے بعد پاکستان میں بھی سونا 500 روپے فی تولہ مہنگا ہوگیا جس کے بعد فی تولہ سونے کی قیمت 52 ہزار 200 روپے ہوگئی ہے جب کہ 10 گرام سونے پر 428 روپے بڑھائے گئے ہیں۔

Share this article

Leave a comment