Saturday, 30 November 2024


بھارت کو اقتصادی سپر پاور بنانے کا دعویٰ

ایمز ٹی وی(نئی دہلی) بھارتی وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ نے بھارت کو اقتصادی سپر پاور بنانے کا دعویٰ کرتے ہوئے کہا ہے کہ 500 اور 1000 کے کرنسی نوٹوں پر پابندی دہشت گردی پر حملہ ہے اور پاکستان اس اقدام سے پریشان ہے، جعلی بھارتی کرنسی نوٹ ہمسایہ ملک میں چھپتے ہیں اور معیشت کو تباہ کرنے کیلئے بھارت میں چلتے ہیں۔


گزشتہ روز تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ وزیراعظم مودی نے اپنی تقریب حلف برداری میں پاکستان سمیت مختلف ملکوں کے رہنماﺅں کو محض ہاتھ ملانے کیلئے نہیں بلایا تھا بلکہ دلوں کے ذریعے ملنے کا پیغام دیا تھا، تعلقات کی بہتری کیلئے مودی نے پاکستانی ہم منصب نواز شریف کی ٹیلیفونک دعوت قبول کی اور پاکستان کا دورہ کیا‘ ہمسایہ ملک نے تعلقات میں بہتری کے اس جذبے کا احساس نہیں کیا۔

Share this article

Leave a comment