Friday, 29 November 2024


چین نے ایسا شاہکار تیار کر لیا کہ بھارت آگ بگولہ ہو گیا

ایمزٹی وی(انٹرنیشنل) چین نے ’’سی ایم 302‘‘ کے نام سے ایک ایسا نیا بحری جہاز شکن کروز میزائل فروخت کیلئے پیش کردیا ہے جو آواز سے زیادہ (سپر سونک) رفتار پر سفر کرسکتا ہے اور جس کے بارے میں دفاعی ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ بھارت اور روس کے مشترکہ ’’براہموس‘‘ کروز میزائل کا جواب ہے۔ ڑوہائی میں ’’ایئر شو چائنا‘‘ کے اختتام کے بعد سے اس نمائش میں چین نے جس انداز سے اپنی دفاعی ٹیکنالوجی کا مظاہرہ کیا ہے، اس پر دنیا بھر میں مسلسل بحث جاری ہے۔

سی ایم 302 بھی چین کی اسی جدید دفاعی ٹیکنالوجی کا شاہکار ہے۔’’کروز میزائل‘‘ کسی دور دراز ہدف کو ٹھیک ٹھیک نشانہ بناسکتا ہے اور سمت بندی و رہنمائی (نیوی گیشن اینڈ گائیڈنس) کے جدید کمپیوٹرائزڈ آلات سے لیس ہونے کے باعث ’’اْڑتا ہوا سپر کمپیوٹر‘‘ بھی قرار دیا جاتا ہے۔معتبر دفاعی ویب سائٹ ’’آئی ایچ ایس جینز‘‘ نے سی ایم 302 پر تبصرہ کرتے ہوئے لکھا ہے کہ یہ چین کے تیار کردہ ایک اور بحری جہاز شکن سپر سونک کروز میزائل YJ۔12 سے بڑی مشابہت رکھتا ہے۔ ‎

Share this article

Leave a comment