Saturday, 30 November 2024


ہزارہ یونیورسٹی پھر سے کھلے گی!!

 

 


ایمزٹی وی(تعلیم/بلوچستان) ہزارہ یونیورسٹی مانسہرہ کے ڈینز ، پروفیسرز، تعلیمی وانتظامی شعبوں کے سربراہان کا اجلاس وائس چانسلر ڈاکٹر محمد ادریس کی زیر صدارت منعقد ہوا۔ اجلاس میں یونیورسٹی کی مجموعی صورتحال کا جائزہ لیا گیا اور صوبائی حکومت کے نوٹیفکیشن کی روشنی میں یونیورسٹی کو تعلیمی سرگرمیوں کے لئے 14نومبر سے کھولنے کا فیصلہ کیا گیا تاکہ طلباء و طالبات کا قیمتی وقت ضائع ہونے سے بچایا جا سکے ۔

اجلاس میں یہ فیصلہ بھی کیا گیا کہ طلباء و طالبات کی تعلیمی سرگرمیوں میں جو تعطل آیاہے اس کی کمی کو پورا کرنے کے لئے اساتذہ اضافی وقت پڑھائی کے لئے دینگے ۔

وائس چانسلر نے کہا کہ یونیورسٹی کی تعمیر و ترقی کے لئے اپنی صلاحیتوں کو برو ئے کار لائیں گے اجلاس میں اساتذہ پر زور دیا گیا کہ وہ طلباء کو زیادہ سے زیادہ تعلیمی سرگرمیوں میں مصروف رکھنے کے لئے اپنا کردار ادا کریں۔ سکیورٹی کے انتظامات بھی سخت کرنے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

 

 

Share this article

Leave a comment