Friday, 29 November 2024


یہ کام بلکل نہیں ہو سکتا پاکستان کرکٹ بورڈ نے صاف انکار کر دیا

ایمزٹی وی(کھیل) پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی )نے مالی مشکلات اور آڈٹ اعتراضات دور نہ ہونے پر پاکستان ہاکی فیڈریشن ( پی ایچ ایف )کی جانب سے ایک کروڑ روپے معاف کرنے کی درخواست مسترد کرتے ہوئے پی سی بی کا قرض واپس کرنے کیلئے دوبارہ خط لکھ ڈالا ۔

ذرائع کے مطابق پی سی بی کی جانب سے پاکستان ہاکی فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل شہباز سینئر کو لکھے گئے خط میں کہا گیا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے ہاکی فیڈریشن کو 2000ء میں ایک کروڑ روپے قرض دینے کا معاملہ بورڈ کے گورننگ بورڈ کے اجلاس میں زیر غور لایا تاہم گورننگ بورڈ نے قرض کو گرانٹ میں تبدیل کرنے کی درخواست مسترد کر دی ہیجبکہ گورننگ بورڈ کا فیصلہ ہے ہاکی فیڈریشن ہمارے ساتھ رقم کی ادائیگی کا شیڈول اور طریقہ طے کرے۔

ذرائع کے مطابق پاکستان ہاکی فیڈریشن نے پی سی بی کا ایک کروڑ روپے کا قرض معاف کرانے کیلئے 7 اکتوبر کو پاکستان کرکٹ بورڈ کو خط لکھا تھا اور درخواست کی تھی کہ ہاکی فیڈریشن کے مخدوش مالی حالا ت کے باعث ان کا یہ قرض کرکٹ بورڈ معاف کر دے ۔

Share this article

Leave a comment