Friday, 29 November 2024


ڈونلڈ ٹرمپ کے صدربننے پر اپنے آبائی ملک لوٹنے کااعلان

 

 

ایمز ٹی وی(روم) ڈونلڈ ٹرمپ کو شدید تنقید کا نشانہ بنانے والے ہالی ووڈ اداکار رابرٹ ڈی نیرو کو اٹلی نے پناہ دینے کی پیشکش کر دی ۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق آسکر ایوارڈ یافتہ ہالی ووڈ سٹار رابرٹ ڈی نیرو نے ڈونلڈ ٹرمپ کے صدربننے پر اپنے آبائی ملک لوٹنے کااعلان کیا تھا، ان کے آباواجداد 1890 ءمیں اٹلی سے ہجرت کرکے امریکا منتقل ہوئے تھے۔ اٹلی کے قصبے فیرازانو کے میئر نے گزشتہ روز اعلان کیا کہ ڈی نیروپناہ لیناچاہتے ہیں تو ان کے بھراستقبال کیلئے تیار ہیں ۔

فلم ٹیکسی ڈرائیور، ریجنگ ب±ل اور میٹ دا فوکرز جیسی فلموں کے سٹار ڈی نیرو نے ٹرمپ کو انتخابی مہم کے دوران شدید تنقید کانشانہ بنایاتھا، یہاں تک کہا تھا کہ دل چاہتا ہے ٹرمپ کے منہ پر مکا ماردوں۔

گزشتہ روز امریکی ٹی وی انٹرویو میں نیرو نے کہا کہ اب میں ٹرمپ کو مکا نہیں مارسکتا، وہ صدر بن چکے ہیں اور اس عہدے کیلئے میرے دل میں احترام ہے۔

ٹرمپ کو دھمکیاں دینے کے بعد اٹلی نے موقع سے فائدہ اٹھاتے ہوئے ڈی نیرو کو پناہ دینے کی پیشکش کر دی ہے مگر ابھی تک ڈی نیرو نے یہ پیشکش قبول نہیں کی

 
 

 

Share this article

Leave a comment