Friday, 29 November 2024


مجرم خاتون 16 سال سے اٹلی میں رہائش پذیر ہے

روم (مانیٹرنگ ڈیسک )اٹلی میں مسلمان خاتون کو نقاب کرنے پر 30ہزار یوروجرمانہ عائد کر دیا گیا ۔

اٹلی میں رہائش پزیر چالیس سالہ خاتون نے یوتھ پارلیمنٹ کے اجلا س میں شرکت کی تو قصبے کے میئر نے خاتون کو چہرے سے نقاب اتارنے کا کہا تاہم انکا ر پرپولیس کو بلایا گیا جو خاتون کو دور لے گئی ۔


خاتون کا کہنا ہے کہ وہ16 سال سے اٹلی میں رہائش پذیر ہے اور کئی سال پہلے اطالوی شہریت حاصل کر چکی ہیںجبکہ اس کا بیٹا بھی اس اجلاس میں شرکت کر چکا ہے ۔


ابتدا میں ان پر600 یورو جرمانہ اور چار ماہ قید کی سزا سنائی گئی تاہم بعد ازاں ان پر 30 ہزار یورو جرمانہ عائد کردیا گیا ہے۔

Share this article

Leave a comment