Friday, 29 November 2024


بھارتی کھلاڑی ڈینڈا کا نیا تنازعہ

  • ایمز ٹی وی (کھیل) نگالی پیسر اشوک ڈینڈا کی روش تبدیل نہیں ہوئی، ماضی میں ساتھی کھلاڑیوں سے الجھنے والے ڈینڈا تامل ناڈو کے خلاف رنجی ٹرافی میچ سے قبل بھارتی اسپنر پراگیان اوجھا سے جھگڑپڑے، بنگال ٹیم انتظامیہ نے معاملے کی اطلاع ہوجانے پر فاسٹ بولر کو پیغام پہنچادیا کہ ان کا یہ رویہ کسی صورت قابل قبول نہیں ہوگا۔

    رپورٹ کے مطابق اشوک نے ٹریننگ سیشن میں فٹبال کھیلنے کے دوران اوجھا کو ’ آؤٹ سائیڈر ‘ کا طعنہ دیا، جس کے بعد ان کے درمیان شدید تکرار ہوئی، واضح رہے کہ اوجھا حیدرآباد دکن سے بنگال ٹیم میں منتقل ہوئے ہیں،عینی شاہدین کے مطابق جھگڑے کی ابتدا ڈینڈا نے کی، جنھوں نے گیند کو زوردار کک لگائی جو اوجھا کے کان کے قریب سے گزرکر گئی جس پر وہ چلائے اور معاملہ طویل پکڑگیا۔ اس موقع پر گراؤنڈ میں موجود دیگر کھلاڑیوں نے دونوں میں صلح و صفائی کرادی۔

    ذرائع کے مطابق ڈینڈا نے اوجھا کو ’ باہر کا کھلاڑی ‘ کہہ کر پکارا تھا، ڈینڈا کا یہ ساتھی کھلاڑیوں سے جھگڑنے کا پہلا واقعہ نہیں ہے، وہ اس سے قبل 2008 میں بھی گوالیار میں مدھیہ پردیش کیخلاف میچ کے موقع پر شبھ شنکرپال سے لڑے تھے، 2009 میں وجے ہزارے ٹرافی میچ کے موقع پر ساتھی بولر رندیب بوس سے بھی ان کی لڑائی پر دیگر لوگوں کو مداخلت کرنا پڑی تھی۔

     
     
  •  

Share this article

Leave a comment