Friday, 29 November 2024


کراچی میں اب ٹرام چلے گی

ایمز ٹی وی (تجارت) کراچی والوں کے لئے خوشخبری، اب شہر میں ٹرام بھی چلے گی، چینی کمپنی نے ٹرام چلانے کا منصوبہ وزیر اعلیٰ سندھ کو پیش کر دیا۔ براؤن لائن ٹرام جدید دور کے جدید تقاضوں کو پورا کرنے کی منزل کی جانب ایک اہم سنگ میل ثابت ہو گی۔ یہی نہیں، اب شہر قائد میں ٹرام شمسی توانائی سے چلے گی۔ چینی کمپنی نے ایک ملاقات میں وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کو یہ منصوبہ پیش کیا۔ وزیر اعلیٰ سندھ نے مجوزہ منصوبہ سٹڈی کے لئے ٹرانسپورٹ ڈپارٹمنٹ کو بھیج دیا ہے۔ اس سے قبل بھی کراچی میں ٹرام چلتی رہی ہے۔ ٹرام ایک چھوٹی سی ریل گاڑی نما سفری گاڑی کو کہتے ہیں۔ ایک ڈبے پر مشتمل ٹرام سڑک کے بیچوں بیچ بچھی پٹڑیوں پر چلتی ہے۔

ٹرام میں علیحدہ ڈرائیونگ سیٹ نہیں ہوتی بلکہ ڈرائیور اگلے حصے میں کھڑا ہو کر ایک ہاتھ سے گھنٹی بجا کر پٹڑیوں پر آنے والے لوگوں کو اپنی آمد کی اطلاع دیتا ہے۔ ٹرام میں بیک وقت 60 سے 70 افراد کے بیٹھنے کی گنجائش ہوتی ہے۔ مسافروں کے لئے چاروں اطراف نشستیں ہوتی ہیں۔ درمیان میں مسافر کھڑے ہو کر بھی سفر کر سکتے ہیں۔ ٹرام میں کوئی شیشہ نہیں ہوتا۔ کھڑکیوں کی جگہ بڑے بڑے دروازے ہوتے ہیں جو ہنگامی صورت میں ایگزٹ ڈور کا کام بھی دیتے ہیں لیکن اب جدید دور میں جدید ٹرام چلے گی جو یقیناً اپنے روایتی تصور سے ذرا آگے کی چیز ہو گی۔

Share this article

Leave a comment