Saturday, 30 November 2024


ایک اور آئی فون متعارف کرانے کی تیاری۔۔۔ نام کیا ہوگا؟

ایمز ٹی وی (مانیٹرنگ ڈیسک) ایپل کے نئے آئی فون سیون کو ابھی دو ماہ ہی ہوئے ہیں مگر امریکی کمپنی نے نئی ڈیوائس کی تیاری بھی شروع کردی ہے۔ اگلے سال آئی فون کو 10 مکمل ہونے پر آئی فون 8 (یا جو بھی اس کا نام رکھا جائے گا) متعارف کرائے جائے گا مگر ایپل نے اس کی تیاری ابھی سے شروع کردی ہے۔ ایپل کو پرزہ جات فراہم کرنے والے اداروں کے ذرائع سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ 2017 میں آئی فون پہلے سے بڑی اور ایج لیس اسکرین کے ساتھ متعارف ہوسکتا ہے۔رپورٹس کے مطابق آئی فون 8 کا ڈیزائن ابھی طے تو نہیں ہوسکا مگر ایسا مانا جارہا ہے کہ وہ ایج لیس ہوگا اور 4.7 انچ والی ڈیوائس انچ جبکہ 5.5 انچ والی 5.8 انچ اسکرین کے ساتھ ہوگی۔

درحقیقت دونوں فونز کا سائز تو آئی فون سیون جتنا ہوگا مگر ایج لیس بارڈر کی وجہ سے اسکرین بڑی ہوجائے گی۔اسی طرح آئی فون پلس میں او ایل ای ڈی اسکرین ہوسکتی ہے جس میں پہلے سے بہتر کلر ہوں گے۔ رپورٹس میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ ایپل فورس ٹچ فیچر تبدیل ہوکر فلم بیسڈ سلوشن کی شکل اختیار کرلے گا تاکہ بڑی اسکرینز کا استعمال آسان ہوسکے۔ آئی فون کے 10 ویں ماڈل میں ایپل کی جانب سے کئی تبدیلیاں کیے جانے کا امکان ہے جن میں گلاس کیسنگ، وائرلیس چارجنگ اور دیگر کے بارے میں افواہیں اکثر سامنے آتی رہتی ہیں۔

Share this article

Leave a comment