Friday, 29 November 2024


امریکا نے عالمی عدالت جرائم کی تحقیقات مسترد کردی

ایمزٹی وی(انٹرنیشنل) امریکا نے افغانستان میں جنگی جرائم سے متعلق عالمی عدالت جرائم کی تحقیقات مسترد کردیں۔ الزبتھ ٹروڈو کا کہنا ہے کہ انٹرنیشنل کریمنل کورٹ کی جانب سے امریکی فوجیوں کےخلاف تحقیقات کو مناسب نہیں سمجھتے۔

امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان الزبتھ ٹروڈو نے میڈیا بریفنگ میں کہا کہ انٹرنیشنل کریمنل کورٹ کی جانب سے امریکی فوجیوں کےخلاف تحقیقات کو مناسب نہیں سمجھتے، جنگی جرائم کے الزامات کی ہم خود تحقیقات کررہےہیں، کسی بھی دوسرے ملک کی طرح امریکا میں تحقیقات اور احتساب کا مربوط نظام موجود ہے۔

گزشتہ روز انٹرنیشنل کریمنل کورٹ کی پراسیکیوٹر نے کہا تھا کہ امریکا افغانستان میں جنگی جرائم میں ملوث ہوسکتا ہے، امریکی فوج اورسی آئی اے نے زیرحراست افراد سے تفتیش میں جو طریقے اپنائے، وہ تحقیقات کےلیے معقول بنیاد فراہم کررہے ہیں۔ جنگی جرائم کے الزامات کی وسیع پیمانے پرتحقیقات پرغورکررہے ہیں۔

Share this article

Leave a comment