Friday, 29 November 2024


حکومت کا پٹرولیم مصنوعات کے ذخیرے میں اضافے کا فیصلہ


ایمز ٹی وی (تجارت) مستقبل میں پٹرولیم مصنوعات کی ممکنہ قلت کے پیش نظر حکومت کی جانب سے ذخیرے میں اضافے کا فیصلہ کیا گیا. عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں اتار چڑھائو سے بچنے کے لئے حکومت نے کمر کس لی اور ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کا ذخیرہ دگنا کرنے کا فیصلہ کرلیا ۔ موجودہ حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے حکومت نے ملک میں تیل کا ذخیرہ دگنا کرنے کا حتمی فیصلہ کرلیا ہے ۔ ذرائع کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کو سٹور کرنے کے لئے حکومت نے نجی اور بیرونی سرمایہ کاروں کو دعوت بھی دے دی ہے ۔ اس وقت ملک میں 21 روز کا تیل ذخیرہ کرنے کی گنجائش موجود ہے ۔ ماہرین کے مطابق دنیا بھر میں تیل کی قیمتوں میں اتار چڑھائو کے اثرات سے بچنے کے لئے سٹوریج کپیسٹی کو بڑھایا جاتا ہے ۔ دوسری جانب کسی بھی ہنگامی صورتحال سے بچنے کے لئے بھی ملک میں تیل کے وافر مقدارمیں ذخائر ہونا بہت ضروری ہیں اس لئے حکومت کا پیٹرولیم مصنوعات کے ذخیرے کو بڑھانے کے لئے اٹھایا گیا یہ قدم آئندہ آںے والے وقتوں میں بہت مفید ثابت ہوگا ۔

Share this article

Leave a comment