Friday, 29 November 2024


پہلا ٹیسٹ‘شاہین کیویزکے سامنے ڈھیر

ایمزٹی وی(کھیل) پاکستان کی ٹیم کیویز کے خلاف پہلے ٹیسٹ کی پہلی اننگزمیں 133 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔

نیوزی لینڈ نے میچ کے دوسرے روز کھیل ختم ہونے تک 3 وکٹوں کے نقصان پر 104 رنز بنالئے، کولن ڈی گرینڈ ہوم نے شاندار باؤلنگ سے 6 شکار کئے۔ پاکستان کے سات کھلاڑی بیس رنزبھی نہ بنا سکے۔ کپتان مصباح الحق نے سب سے زیادہ 31 رنز اسکور کیے۔کولن ڈی گرینڈ ہوم کی شانداربالنگ نے پہلے ٹیسٹ میچ میں پاکستان کی پہلی اننگ کو 133 رنز تک محدود کردیا۔ نیوزی لینڈ نے دوسرے روز کا کھیل ختم ہونے تک 3 وکٹوں کے نقصان پر ایک سو چاررنزبنا لیےجس میں جیت راول کے 55 رنز نمایاں ہیں۔

میچ کا پہلا روز بارش کی نذر ہوا لیکن دوسرا روز باؤلرز کے نام رہا۔ دوسرے روز مجموعی طور پر بالرز نے تیرہ وکٹیں حاصل کیں۔ کیویز کی تباہ کن بالنگ سے پاکستان ٹیم بے بس نظرآئی ، ٹیم کے ساتھ کھلاڑی تو دوہرا ہندسہ بھی عبورنہ کرسکے۔ کولن ڈی گرینڈ ہوم نے پاکستان کے خلاف اپنے ٹیسٹ کیریئر کا شاندار آغازکرتے ہوئے 6کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی جبکہ ٹم ساؤتھی اور ٹرینٹ بولٹ نے 2,2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔کرائسٹ چرچ، اوول میں دونوں ٹیموں کے درمیان پہلے ٹیسٹ میچ کے دوسرے روز پاکستان کی جانب سے پہلی اننگز کا آغاز سمیع اسلم اور اظہرعلی نے کیا۔ آغاز مایوس کن رہا اور پہلے پانچ کھلاڑی 90 کے مجموعی اسکور سے قبل ہی پویلین لوٹ گئے۔

اظہر علی 15 رنز بناکر کولن ڈی گرینڈ ہوم کی گیند پرآؤٹ ہوئے، سمیع اسلم 19 رنز بناکر ٹم ساؤتھی کی گیند پرراول کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔ بابراعظم بھی خاطرخواہ کارکردگی دکھائے بغیرکولن ڈی گرینڈ ہوم کی گیند پر ٹیلر کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔ آؤٹ ہونے والے چوتھے کھلاڑی یونس خان تھے جو صرف 2 رنز بناکر کولن ڈی گرینڈ ہوم کی گیند پرراول کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوگئے۔پانچویں وکٹ 88 رنز کے مجموعی اسکورپراسد شفیق کی گری جو 16 رنز بناکر کولن ڈی گرینڈ ہوم کی گیند پر راول کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔

وکٹ کیپر بلے باز سرفراز احمد 7 رنز بناکر ٹم ساؤتھی کی گیند پر ایسٹل کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔ محمد عامر محض 3 رنز بناکر ٹرینٹ بولٹ کی گیند کا نشانہ بنے۔آٹھویں وکٹ سہیل خان کی تھی جو 9 رنز بناکر کولن ڈی گرینڈ ہوم کی گیند پر لاتھم کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے، جس کے بعد پاکستان ٹیم کے کپتان مصباح الحق 31 رنز بناکر ٹرینٹ بولٹ کی گیند پر کین ولیمسن کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوگئے۔

پاکستان ٹیم کے آخری بیٹسمین راحت علی تھے جو 133 کے مجموعی اسکور پر بغیر کوئی رن بنائے کولن ڈی گرینڈ ہوم کی گیند پر واٹلنگ کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے جبکہ یاسر شاہ 4 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔

Share this article

Leave a comment