Friday, 29 November 2024


شریف برادران کا احتساب کے لئے پاناما بل کی منظوری

 

ایمزٹی وی(لاہور) چئیرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ پاناما بل کی منظوری کے بغیر عدالتیں شریف برادران کا احتساب نہیں کر سکتیں اس لئے حکومت سے 4 مطالبات منوانے کے لئے سب ہمارا ساتھ دیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے ٹویٹ میں بلاول بھٹوزرداری کا کہنا تھا کہ جب تک پاناما لیکس پر ہمارا قانونی بل پارلیمنٹ منظور نہیں کرتی تو اس وقت تک کسی کارروائی کا فائدہ نہیں ہوگا، پاناما بل کی منظوری کے بغیر عدالتیں شریف برادران کا احتساب کرنے کے قابل نہیں ہو سکتیں اس لئے حکومت سے 4 مطالبات منوانے کے لئے سب ہمارا ساتھ دیں۔

دوسری جانب بلاول بھٹو زرداری نے پنجاب میں اپنا قیام بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے، بلاول ہاوس لاہور میں پارٹی کنونشنز کا سلسلہ 5 روز تک جار ی رہے گا، 30 نومبر کو پیپلزپارٹی کے یوم تاسیس کی مرکزی تقریب بلاول ہاوس میں ہوگی اور مرکزی کنونشن میں چاروں صوبوں سے پارٹی عہدیداران، رہنما اور کارکن شریک ہوں گے جب کہ اس موقع پر پنجاب، خیبر پختونخوا اور بلوچستان کے ضلعی عہدیداروں کے انٹرویوز بھی لئے جائیں گے۔

 

Share this article

Leave a comment