Saturday, 30 November 2024


معمار کے مکینوں کو چار دن کی مہلت

 


ایمزٹی وی(کراچی) عدالتی حکم پر گلشن معمار لیبر اسکوائر کی عمارت ناجائز قابضین سے خالی کرانے کے لئے انتظامیہ کے اہلکار پہنچے۔ عمارت پر سیلاب متاثرین نے قبضہ کیا ہوا ہے۔

انسداد تجاوازت سیل کے عملے کے ساتھ پولیس کی بھاری نفری لیبر اسکوائر پہنچی لیکن متاثرین نے عمارت خالی کرنے سے انکار کر دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ متبادل رہائش ملنے تک وہ عمارت خالی نہیں کریں گے۔

عمارت پر قابض آبادی کی خواتین نے احتجاج کرتے ہوئے ٹائر جلائے۔ قابضین کے وفد اور ضلعی انتظامیہ کے مذاکرات بھی ہوئے جو ناکام ہو گئے۔ اسسٹنٹ کمشنر منگھو پیر کا کہنا ہے کہ قابضین کو 24 نومبر تک عمارت خالی کرنے کی مہلت دے دی گئی ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ 80 فیصد عمارت خالی کرا لی ہے بقیہ 20 فیصد بھی جلد خالی کرا لیں گے۔

دوسری جانب، قابضین نے عمارت خالی کرنے انکار کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ پہلے انہیں متبادل جگہ فراہم کی جائے۔

 

Share this article

Leave a comment