Friday, 29 November 2024


دنیا کی سب سے بہترین اور بروقت پہنچانے والی ائیرلائنز کونسی ہیں؟

ایمز ٹی وی (تجارت) پاکستان میں پی آئی اے کی سروس کے حوالے سے اکثر تنقید ہوتی رہتی ہے خاص طور پر اس کی پروازوں میں تاخیر سے متعدد افراد پریشان رہتے ہیں۔ تو یہاں جانیں کہ دنیا کی سب سے بہترین اور بروقت پہنچانے والی ائیرلائنز کونسی ہیں۔ ائیر ہیلپ اسکور نامی ادارے نے ائیرلائنز کمپنیوں کی درجہ بندی کی ہے جس میں معیار، سروس، بروقت کارکردگی جیسے پیمانوں کو جانچا گیا۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ بہترین 14 فضائی کمپنیوں میں ایک بھی امریکی نہیں جبکہ سرفہرست ایک مسلم کمپنی ہے۔ فہرست میں برٹش ائیرویز کو 14 ویں نمبر پر رکھا گیا جبکہ 13 ویں پر ایمریٹس کھڑی ہے۔12 ویں نمبر پر ائیر فرانس، جس کے بعد 11 ویں پر Lufthansa، 10 ویں پر فن ائیر اور 9 ویں پر ائیر کینیڈا ہے۔

ہانگ کانگ کی کیتھی پیسیفک ائیر ویز کے حصے میں 8 واں نمبر آیا تو لٹویا کی ائیر بالٹک 7 ویں پوزیشن لے اڑی۔ ورجین اٹلانٹک ائیر ویز کو اس کی کارکردگی کی بنیاد پر چھٹے پر رکھا گیا جبکہ کے ایل ایم رائل ڈچ ائیرلائنز 5 ویں اور سنگا پور ائیرلائنز چوتھے پر رہی۔ سرفہرست تین میں آسٹرین ائیرلائنز تیسرے، اٹلی کی ائیر ڈولومیٹی دوسرے جبکہ قطر ائیر ویز دنیا کی سب سے بہترین اور بروقت پہنچانے والی فضائی کمپنی قرار دی گئی، جس کا مجموعی اور معیار اور سروس سب سے بہترین قرار دی گئی۔

Share this article

Leave a comment