Friday, 29 November 2024


بھارتی کرکٹ بورڈ شدید ترین تنازعات کی زد میں

ایمزٹی وی(کھیل)بھارتی کرکٹ بورڈ(بی سی سی آئی) میں اصلاحات کیلئے قائم لودھا پینل نے اعلیٰ عدلیہ کے احکامات پر عمل درآمد نہ کرنے والے بی سی سی آئی اور ریاستی کرکٹ ایسوسی ایشنز کے حکام کو فوری طور پر ہٹانے کا مطالبہ کردیا۔

ہندوستان کے چیف جسٹس ٹی ایس ٹھاکرنے جسٹس آر ایم لودھا کی سربراہی میں ایک کمیشن قائم کرتے ہوئے بی سی سی آئی میں اصلاحات کے لیے تجاویز پیش کرنے کی ہدایت کی تھی۔

لودھا کمیٹی نے اس کے ساتھ ساتھ سپریم کورٹ سے سابق یونین ہوم سیکریٹری جی کے پلائی کو بورڈ کی نگرانی کیلئے مبصر مقرر کرنے کی درخواست کی ہے۔ہندوستان کے چیف جسٹس ٹی ایس ٹھاکرنے گزشتہ سال جسٹس آر ایم لودھا کی سربراہی میں ایک کمیشن قائم کرتے ہوئے بی سی سی آئی میں اصلاحات کے لیے تجاویز پیش کرنے کی ہدایت کی تھی۔سیاستدانوں اور کاروباری شخصیات کی جانب سے چلائے جانے والے دنیا کے امیر ترین کرکٹ بورڈ کے نظام میں شفافیت کی کمی کی وجہ سے تنقید کا نشانہ بنایا جاتا رہا ہے اور بورڈ کے معاملات پر نظر رکھنے کیلئے لودھا کمیٹی کے نام سے بنائے تین رکنی پینل کی جانب سے دی گئی اکثر سفارشات کو جولائی میں سپریم کورٹ نے منظور کر لیا تھا لیکن بی سی سی آئی نے اکثر سفارشات کو مسترد کردیا تھا۔

بھارت کے سابق چیف جسٹس راجیندر مال لودھا کی زیر سربراہی قائم تین رکنی پینل نے انڈین بورڈ میں بڑے آفیشلز کی عمر اور مدت ملازمت کی حد مقرر کرنے کے ساتھ ساتھ انہیں لگاتار دو مرتبہ ایک ہی عہدے پر منتخب کرنے کی پابندی عائد کرنے کی سفارشات کی تھیں۔تاہم بورڈ کی جانب سے اکثر سفارشات پر عملدرآمد نہ کرنے پر سپریم کورٹ نے انڈین بورڈ کو مالی معاملات کی ادائیگی سے روک دیا تھا اور نیوزی لینڈ سے سیریز کے بعد انگلینڈ کی سیریز کی منسوخی کا خدشہ پیدا ہوا جس کے بعد بورڈ نے رقم کے استعمال کی اجازت دے دی تھی۔

Share this article

Leave a comment