Friday, 29 November 2024


بی پی ایل میں پاکستانی کرکٹرز کو بدنام کرنے کی سازش

ایمزٹی وی(کھیل) بی پی ایل میں پاکستانی کرکٹرز کو بدنام کرنے کا سلسلہ جاری ہے، بنگلا دیشی میڈیا نے عمران خان جونیئرکی نوبالزکوفکسنگ کا رنگ دینے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی۔

تفصیلات کے مطابق بھارت اور انگلینڈ کے نقش قدم پر چلتے ہوئے بنگلا دیش میں بھی پاکستانی کرکٹرزکوبدنام کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔ پڑوسی ملک کے میڈیا نے بی پی ایل میں شریک عمران خان جونیئرکی نوبالزکو فکسنگ کا رنگ دینے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی۔ آل راؤنڈر بریسال بلزکی نمائندگی کررہے ہیں۔ کھیل کے دوران ان سے اہم موقع پر 2 نوبالز ہوئیں اور حریف ٹیم کو فری ہٹس ملیں جن پربنگلا دیشی میڈیا نے ڈھنڈورا پیٹنا شروع کر دیا کہ یہ فکسنگ کا نتیجہ ہے۔ چٹاگانگ سے میچ میں عمران خان جونیئر قوانین سے واقف نہ ہونے کی وجہ سے ایک بیٹسمین کو رن آؤٹ کرنے میں ناکام رہے تو بھی میڈیا میں چہ مگوئیاں شروع ہوگئی تھیں۔

یاد رہے کہ اس سے قبل بھی بنگلہ دیشی لیگ میں پاکستانی کرکٹرز کے حوالے سے شکوک کی کہانیوں کوبڑھا چڑھاکرپیش کیا جاتا رہا ہے، فروری 2012 میں بی پی ایل کے دوران ہی کراچی سے تعلق رکھنے والے ساجد خان کو فکسنگ کے الزام میں گرفتار کرلیا گیا، کہا گیا کہ پاکستانی فون پر اطلاعات دینے کے ساتھ کھلاڑیوں ڈریسنگ روم میں جانے کی بھی کوشش کررہا تھا، اس سے روابط کے الزام میں رانا نوید اور ناصر جمشید کے پاسپورٹ تحویل میں لیکر بھی پوچھ گچھ کی گئی تھی۔

Share this article

Leave a comment