Friday, 29 November 2024


نو منتخب وزراء کے لئے اداروں کا اعلان

 

ایمزٹی وی (لاہور) پنجاب حکومت نے گزشتہ روز حلف اٹھانے والے نئے وزراءکے محکموں کا اعلان کر دیا ہے ، مجتبیٰ شجاع الرحمان کو 3اور ندیم کامران کو 2 محکمے سونپ دیے گئے۔

پنجاب حکومت کے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ میاں مجتبیٰ شجاع الرحمان کو ایکسائزاینڈ ٹیکسیشن کے علاوہ اطلاعات اور ثقافت کا اضافی چارج بھی سونپ دیا گیا جبکہ ملک ندیم کامران کے پاس پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ اورشہری ترقی کے علاوہ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ کا اضافی چارج بھی ہوگا ۔

اس کے علاوہ ترجمان پنجاب حکومت زعیم قادری کو اوقاف اورمذہبی امور کی وزارت دے دی گئی۔
پنجاب حکومت کی جانب سے امانت اللہ شادی خیل کے پاس آبپاشی، محمد نعیم اختربھابھا کے پاس زراعت کا قلمدان ہوگا۔

میاں یاورزمان جنگلات،جنگلی حیات اورفشریز، عطاءمحمد مانیکا محصولات اور تنویراسلم ملک کمیونیکیشن اینڈ ورکس کے وزیرمقررہوگئے جبکہ آصف سعید منیس لائیوسٹاک اینڈ ڈیری ڈویلپمنٹ، محمد آصف ملک کو محکمہ آثارقدیمہ کی وزارت دی گئی ہے۔

میاں منشاءاللہ بٹ کو لوکل گورنمنٹ اینڈ کمیونٹی ڈویلپمنٹ کا وزیر مقرر کیا گیا ہے جبکہ خواجہ
سلمان رفیق کے پاس میڈیکل ایجوکیشن اور صحت کی وزارت ہوگی جبکہ خواجہ عمران نذیر بنیادی صحت کے وزیر ہونگے۔

اس کے علاوہ چودھری محمد شفیق کو خصوصی تعلیم، ڈاکٹرفرخ جاوید کو لٹریسی اورغیررسمی تعلیم اور رضاعلی گیلانی کوہائرایجوکیش کی وزارت سونپ دی گئی۔
جہانگیرخانزادہ کے پاس امورنوجوانان وکھیل اور نغمہ مشتاق کے پاس زکوت اورعشرکاقلمدان ہوگا۔شیخ علاﺅالدین کو وزیر صنعت وتجارت اور سرمایہ کاری ،مہر اعجاز اچلانہ وزیر قدرتی آفات اور ملک احمدیار ہنجرا کو وزیرجیل خانہ جات مقرر کردیا گیا۔

اعلامیے کے مطابق تین صوبائی مشیروں کے محکموں کا بھی اعلان کردیا گیا ہے، ملک محمد احمد خان اطلاعات اور ثقافت، رانامقبول احمد پبلک پراسیکیوشن اور رائے حیدرعلی خان سیاحت کے مشیر مقرر ہوگئے۔

 

Share this article

Leave a comment