Friday, 29 November 2024


گوگل اکاؤنٹ رکھنے والے ہوشیار،آپکا اکاؤنٹ ختم ہو سکتا ہے

 

 

ایمز ٹی وی (مانیٹرنگ ڈیسک) سویڈن کی ایک ویب سائٹ www.deseat.me/ نے دعویٰ کیا ہے کہ وہ صرف ایک کلِک کے ذریعے پورے انٹرنیٹ سے آپ کی شناخت مٹا سکتے ہیں لیکن یہ موجودگی صرف گوگل اکاؤنٹ سے جڑے پلیٹ فارم مثلاً یوٹیوب، فیس بک، لنکڈ ان اور دیگر پلیٹ فارم تک محدود ہے۔ ویب سائٹ کے مطابق اس کے لیے ویب سائٹ آپ کا ای میل ایڈریس اور پاس ورڈ مانگتی ہے اور پھر اس سے وابستہ تمام ویب سائٹس مثلاً فیس بک اور یوٹیوب اکاؤنٹ وغیرہ کو مٹا دیتی ہے اور اس کے لیے صرف ایک بٹن دبانا پڑتا ہے۔

گوگل اکاؤنٹ، اس سے وابستہ ای میل اور پاس ورڈ داخل کرنے کے بعد یہ ویب سائٹ اس اکاؤنٹ سے بنی ہر آن لائن شے کو صفحہ ویب سے حذف کردیتی ہے۔ گوگل کے او اوتھ پروٹوکول کو استعمال کرتے ہوئے یہ ویب سائٹ اس سے وابستہ تمام ڈیٹا کو مٹا ڈالتی ہے اور اس طرح انٹرنیٹ پر آپ کی ڈجیٹل تختی بالکل صاف ہوجاتی ہے۔

ویب سائٹ کا دعویٰ ہے کہ پہلے ہم آپ کو ان تمام ویب سائٹس اور پلیٹ فارم کی فہرست فراہم کریں گے جو اس اکاؤنٹ کی بنیاد پر بنائی گئی ہیں اور پھر ہدایات دیں گے کہ انہیں کس طرح ڈیلیٹ کیا جائے۔ ہاں! اگر صارف کے کئی اکاؤنٹ ہیں تو پھر انہیں ڈیلیٹ کرنے میں وقت لگ سکتا ہے۔ لیکن ہر صورت میں اپنی تمام معلومات کو وہی ڈیلیٹ کرے گا جو اکاؤنٹ کا حامل ہے کیونکہ وہی اپنے اکاؤنٹ سے وابستہ اشیا کا مالک ہے جب کہ ویب سائٹ اسے آن لائن موجودگی صاف کرنے کا صرف راستہ ہی دکھارہی ہے۔ تاہم کچھ اکاؤنٹس ایسے ہیں جنہیں حذف نہیں کیا جاسکتا جن میں مائی اسپیس بھی شامل ہے۔

 

Share this article

Leave a comment