Friday, 29 November 2024


عدالت نے ترک اساتذہ کا فیصلہ سنادیا

 


ایمزٹی وی(تعلیم/ لاہور)لاہور ہائی کورٹ میں پاک ترک سکولز کے اساتذہ کی ملک بدری کے حکومتی حکم نامے کے خلاف دائر درخواست کی سماعت ہوئی جہاں عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد اساتذہ کی ملک بدری روکنے کا حکم سناتے ہوئے وفاقی حکومت سے 17جنوری تک جواب طلب کر لیا ۔
درخواست گزار نے موقف اختیار کیا تھا کہ وفاقی حکومت کا اقدام غیر آئینی ہے جسے کالعدم قرار دیا جائے جس پر آج عدالت نے فیصلہ سنایا ہے۔
یاد رہے وفاقی حکومت نے ترک صدر رجب طیب اردوان کی پاکستان آمد سے 2روز قبل فتخ اللہ گولن کے زیر سرپرستی چلنے والے پاک ترک آرگنائزیشن کو تین روز کے اندر ملک چھوڑنے کا حکم دیا تھا جبکہ وفاقی وزارت داخلہ نے 400ملازمین کے ویزے بھی منسوخ کر دیے تھے تاہم اس حکومتی فیصلے کیخلاف پشاور ہائی کورٹ نے بھی چند روز قبل فیصلہ سناتے ہوئے اساتذہ کی ملک بدری کو روک دیا تھا ۔

 

Share this article

Leave a comment