Friday, 29 November 2024


بلال بھٹو اپنی ماں کی نشست پر

 

ایمزٹی وی(لاہور)بلاول بھٹو نے اپنی والدہ بینظیر بھٹو شہید کی روایتی نشست پر ضمنی الیکشن لڑنے کا فیصلہ کر لیا۔ پارٹی ذرائع کے بعد چیئرمین نے خود بھی تصدیق کر دی۔
پیپلزپارٹی ذرائع کا کہنا ہے بینظیر بھٹو شہید کی پرانے لاڑکانہ والی نشست این اے 207 سے بلاول بھٹو کی پھوپھو فریال تالپور رکن قومی اسمبلی ہیں وہ 27 دسمبر کے بعد سیٹ خالی کر دیں گی۔ حلقہ لاڑکانہ کی تقسیم کے بعد بننے والے ضلع قمبر شہداد کوٹ میں شامل ہو چکا ہے۔
چیئرمین پیپلز پارٹی نے بھی لاڑکانہ سے ضمنی انتخاب لڑنے کی تصدیق کر دی تاہم وقت کا تعین پارٹی پر چھوڑ دیا ہے۔ اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے بھی تصدیق کی ہے کہ بلاول بھٹو لاڑکانہ سے ضمنی انتخابات میں حصہ لیں گے۔
یوم تاسیس کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے اعلان کیا ہے کہ وہ عوام کی مدد سے دو ہزار اٹھارہ میں وزیراعظم بنیں گے۔ کہتے ہیں حکومت نے چار مطالبات نہ مانے تو کراچی سے پشاور تک گو نواز گو کا نعرہ لگے گا۔ نیشنل ایکشن پلان جھنگ کے ضمنی الیکشن کے بعد ختم ہو گیا۔

 

Share this article

Leave a comment