Friday, 29 November 2024


آج ایف بی آر، اورایف آئی اے کےامتحان کا دن ہے کا،طاہرالقادری


(ایمز ٹی وی ) لاہورپاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری کراچی سے لاہور پہنچ گئے ،

ائیر پورٹ پر کارکنوں کی بڑی تعداد نے بھر پور استقبال کیا ، ڈاکٹر حسن محی الدین، خرم نواز گنڈاپور و دیگر مرکزی رہنما بھی اس موقع پر موجود تھے ۔

لاہور ائرپورٹ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر طاہر القادری نے کہا کہ اب کرپشن بے نقاب ہو چکی ہے، منی لانڈرنگ، آف شور کمپنیاں اور اس طرح کے غیرقانونی ہتھکنڈوں سے لوٹی گئی ملکی دولت کو باہر لے جانے کا راز کھل چکا ہے، پوری دنیا میں پاکستانی قوم کو جس طرح بے عزتی ہوئی ہے اُس کی دنیا میں مثال نہیں ملتی ،مگر کمال یہ ہے کہ ملک کے سربراہ اربوں کی لوٹ مار کے لئے عربوں کا سہارا لے رہے ہیں، آج امتحان ہے پاکستانی اداروں کا جن میں ایف بی آر، ایف آئی اے سمیت دیگر فول ادارے شامل ہیں، دیکھنا یہ ہے کہ یہ ادارے طاقتور حکمرانوں کے سامنے کھڑے ہونے کی پوزیشن میں ہیں یا نہیں؟ اس لئے کہ قانون کے آہنی ہاتھ تو صرف کمزوروں کے لئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اس سارے معاملے میں اداروں کے ساتھ ساتھ پارلیمنٹ بھی شامل ہے، اگر جمہوریت صرف لوٹ مار اور غیرقانونی کاروبار کا نام ہے تو ٹھیک ہے، ان حکمرانوں کے پاکستانی قوم کا وقار خاک میں ملا دیا ہے، میڈیا کا گلا گھونٹا جارہا ہے کہ وہ سچ نہ لکھیں اور نہ سچ دکھائیں، اگر قوم نے اب بھی فیصلہ نہ کیا تو آنے والا مستقبل اس قدر بھیانک ہوگا کہ پوری قوم صدیوں یاد رکھے گی۔ پاکستانی عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری نے کہا کہ قوم آج بھی آنکھ کھول لے اور اٹھ کھڑی ہو تو ایوانوں کے گھنٹے کھڑکھ سکتے ہیں اور حکمرانوں کو اپنی اوقات کا پتہ چل سکتا ہے،اٹھو میری دنیا کے قریبوں کو جگا دو کاغ امراء کے درو دیوار ہلا دو یہی فیصلہ کافی ہے

Share this article

Leave a comment