Friday, 29 November 2024


منفرد "SME"کارڈ متعارف

ایمز ٹی وی (تجارت) میٹرو کیش اینڈ کیری اور ایم سی بی بینک پاکستا ن میں پہلی بار ایک منفرد ایس ایم ای کارڈ متعارف کروا رہے ہیں ۔جس سے صارفین خریداری کے دوران بجٹ ختم ہونے کی صورت میں لون حاصل کر سکتے ہیں، اور اس پر کسی قسم کی کوئی کٹوتی نہیں کی جائے گی۔ اس کارڈ کی مدت52دن تک ہو گی ۔ محفوظ ٹرانزیکشن کے ساتھ ساتھ اس کے کئی اور فوائد ہیں۔اس سلسلے میں میٹرو کیش اینڈ کیری اورایم سی بی بینک کے درمیان ایک مفاہمتی یادداشت پر دستخط کئے گئے ۔ تقریب میں میٹرو کیش اینڈ کیری کے ڈائریکٹر فنانس عاصم اسرار اورایم سی بی بینک کے صدر عمرا ن مقبول اور دونوں اداروں کے متعدد نمائندوں نے شرکت کی۔ میٹرو کیش اینڈ کیری کی جانب سے ڈائریکٹر فنانس عاصم اسرار نے عالمی ریٹیل کے شعبے میں میٹرو کیش اینڈ کیری کے کردار کا ذکر کیا ۔ ایم سی بی کے صدر عمرا ن مقبول نے ترقی پذیر معیشت میں چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروبار کی اہمیت پر زور دیا اور قرضوں کے حصول میں پیش آنے والی مشکلات پر روشنی ڈالی۔

Share this article

Leave a comment