Friday, 29 November 2024


جنید جمشید کا آخری پیغام بھی سامنے آ گیا

ایمز ٹی وی(لاہور)طیارہ حادثے میں شہید ہونے والے معروف نعت خواں اور مذہبی سکالر جنید جمشید کا چترال روانگی سے پہلے اپنے کوارڈی نیٹر ارسلان کو بھیجا گیا آخری پیغام بھی سامنے آ گیاہے


جس میں انہوں نے کہا کہ میں اپنی ذات کیلئے کبھی کسی سے ناراض نہیں ہوتا تم تو میرے چھوٹے بھائی ہو۔


واٹس ایپ پر بھیجے گئے اپنے آڈیو پیغام میں جنید جمشید کا کہناتھا کہ ارسلان تم میرے دل کے ٹکڑے اور چھوٹے بھائی ہو،میری جان ہو ، میں اپنی ذات کیلئے کبھی کسی سےناراض نہیں ہوتا،میں اپنا واٹس ایپ چیک نہیں کر پارہاہوں ،تم جب آنا چاہو مجھ سے رابطہ کر کے چترال آجاﺅ نہیں تو میں پانچ روز کے بعد واپس آ جاﺅں گا

Share this article

Leave a comment