Friday, 29 November 2024


یاسر شاہ تیزی سے کمر کی تکلیف سے چھٹکارا پا رہے ہیں

ایمزٹی وی(اسپورٹس) لیگ سپنر یاسر شاہ تیزی سے کمر کی تکلیف سے چھٹکارا پا رہے ہیں اور قوی امکان ہے کہ وہ آسٹریلیا کے خلاف پہلے ٹیسٹ کیلئے قومی ٹیم کی نمائندگی کریں گے۔


پاکستان کرکٹ ٹیم کے ترجمان کا کہنا ہے کہ طبی ماہرین نے لیگ سپنر یاسر شاہ کا کینز میں میڈیکل چیک اپ کیا اور ان کے مطابق یاسر شاہ تیزی سے کمر کی تکلیف سے چھٹکارا پا رہے ہیں۔ ترجمان نے امید ظاہر کی کہ یاسر شاہ برسبین ٹیسٹ میں حصہ لیں گے

Share this article

Leave a comment