ایمز ٹی وی (تجارت) اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قدر میں 15پیسے کا اضافہ ہو گیا جس کے بعد اس کی قیمت 107روپے 75پیسے ہو گئی ہے ۔
جمعہ کے روز اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قدر میں 15پیسے کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد اس کی قیمت خرید 107روپے 20پیسے جبکہ قیمت فروخت 107روپے 75پیسے ہو گئی ہے ۔ادھر انٹر بینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قدر میں میں ردو بدل نہ ہوا اور اس کی قیمت خرید 104روپے 40پیسے جبکہ قیمت فروخت 104روپے 60پیسے کی سطح پر مستحکم ہے