Saturday, 30 November 2024


پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن کا اہم فیصلہ

 

ایمز ٹی وی(صحت) پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن (پی ایم اے ) نے مطالبہ کیاہے کہ فوڈ کوالٹی لیب سندھ کوفعال کیاجائے ۔

پی ایم اے کے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق پی ایم اے ان اطلاعات پر تشویش کااظہارکرتی ہے کہ صوبہ سندھ کی اکلوتی فوڈ کوالٹی لیب 2013 سے آج تک غیر فعال ہی نہیں بلکہ اس میں عملہ تک بھرتی نہیں کیا گیا۔

یہ بڑی بدقسمتی ہے کہ سندھ کے عوام کو یہ سہولت ہی حاصل نہیں کہ وہ اپنے کھانے پینے کی اشیا کی جانچ پڑتال کراسکیں کہ وہ حفظانِ صحت کے اصولوں کے مطابق تیارکی گئی ہیں یاغیرمعیاری ہیں۔

جب کہ دوسری طرف ان اشیاخورونوش کے تیار کنندگان بلاخوف و خطر لوگوں کی صحت سے کھیل رہے ہیں۔

پی ایم اے وزیر اعلیٰ سندھ سے مطالبہ کرتی ہے کہ وہ اس صورت حال کا نوٹس لیتے ہوئے تمام ضروری اقدامات اٹھائیں تاکہ نہ صرف اس فوڈ کوالٹی لیب کو فعال کیا جا سکے بلکہ اس مقصد کے حصول کیلئے اور زیادہ جدید لیب بنائی جائیں۔

 

Share this article

Leave a comment