Friday, 29 November 2024


مبشر جاوید بلا مقابلہ لاہور کے میئر منتخب

ایمز ٹی وی(لاہور) مسلم لیگ ن کے امید وار کرنل ریٹائرڈ مبشر جاوید بلا مقابلہ لاہور کے میئر منتخب ہو گئے


۔پاکستان تحریک انصاف کے امید وار عفیف صدیقی کے کاغذات مسترد ہو گئے جس کے بعد حکمران جماعت کے امیدوار کرنل ریٹائرڈ مبشر جاوید بلا مقابلہ لاہور کے میئر منتخب ہو گئے ۔واضح رہے کہ راولپنڈی ،ساہیوال اور سیالکوٹ سے بھی حکمران جماعت کے امید وار بلا مقابلہ منتخب ہوئے ہیں ۔راولپنڈی سے سردار نسیم ،سیالکوٹ سے توحید اختر اور ساہیوال سے اسد بلوچ بلا مقابلہ لارڈ میئر منتخب ہوئے۔دوسری جانب نو منتخب لارڈ میئر لاہور مبشر جاوید کی اہلیت کے خلاف لاہور ہائی کورٹ میں درخواست دائر ہو گئی

Share this article

Leave a comment