Saturday, 30 November 2024


سانحہ 12 مئی کے حوالے سے کئی اہم انکشافات


ایمز ٹی وی(کراچی) ماڈل کالونی سے گرفتار سیاسی جماعت کے 2 ٹارگٹ کلرز نے سانحہ 12 مئی کے حوالے سے کئی اہم انکشافات کئے ہیں۔


ٹارگٹ کلرز سے کی جانے والی تفتیش کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ملزموں کو 12 مئی کو قیادت کی جانب سے لاشیں بچھانے کا حکم ملا اور 12 ملزموں نے 12 مئی کو چیف جسٹس کا استقبال کرنے والوں پر اندھا دھند فائرنگ کی۔ ملزموں نے قیادت کے حکم کی تعمیل کرتے ہوئے ناتھا خان سے ائیرپورٹ تک 26 افراد کو قتل کیا ۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ملزموں نے دوران تفتیش بھتہ خوری، سیاسی مخالفین کو قتل کرنے اور ہڑتالوں کے دوران گاڑیوں کو آگ لگانے کا کام کرنے کا اعتراف بھی کیا

Share this article

Leave a comment