Friday, 29 November 2024


بھارت نے ایک بار پھر پاک چین دوستی کے خلاف ایکشن لے لیا

 


ایمزٹی وی(نئی دہلی) بھارت نے چین پاکستان تعلقات میں رخنہ اندازی کیلیے زبردست سفارتی کوششیں شروع کر رکھی ہیں اور اس کا تازہ ترین اظہار نئی دہلی میں بھارت چین مشترکہ تھنک ٹینک کا انعقاد تھا ۔
جس میں بھارتی رہنماؤں نے چین کو پاکستان سے بدظن اور بھارت کی جانب راغب کرنے کی بھرپور کوششیں کیں۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بھارت کے وزیر مملکت برائے خارجہ امور ایم جے اکبر نے چین سے کہا کہ اس کیلیے ایک ’میچوئر‘ دوست کسی ’ہسٹیریازدہ‘ شراکت دار سے کہیں زیادہ قابل قدر ہے۔اپنے خطاب میں انھوں نے مزید کہا کہ وقت آگیا ہے کہ بھارت اور چین ایک مرتبہ پھر سے بین الاقوامی مینوفیکچرنگ کا مرکز بن جائیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اکبر کے یہ ریمارکس چین کو ایک بالواسطہ پیغام تھا جس میں انھوں نے چین کے ’تمام موسموں کے ساتھی‘ پاکستان کے حوالے سے بھارتی تشویش کا اظہار کیا۔

 

Share this article

Leave a comment