Saturday, 30 November 2024


بچوں مں خسرہ ، سنگین صورتحال

 

ایمز ٹی وی ( صحت) بدین کے نواحی گائوں میں خسرہ نے وبائی شکل اختیار کر لی ہے۔ خسرہ کے باعث گائوں میں دو بچے جاں بحق ہو چکے ہیں جبکہ درجنوں متاثر ہیں۔

بدین کے علاقے مورجھر میں واقع گوٹھ ڈنو خاص خیلی میں خسرہ پھیل گیا ہے، جس نے سنگین صورتحال اختیار کر لی ہے۔ متاثرہ گائوں میں متعدد بچوں کے جسموں پہ خسرہ کے نشانات واضح طور پہ دیکھے جا سکتے ہیں۔

خسرہ میں مبتلا بچوں کی تعداد درجن سے بھی تجاوز کر چکی ہے، جبکہ ورثا کے مطابق گزشتہ دو روز کے دوران خسرہ میں مبتلا ہو کر تین سالہ بچی صفیہ اور ڈھائی سال کا بچہ ساجد جاں بحق ہو چکے ہیں ۔

دیہاتیوں کے مطابق اطلاع کے باوجود گائوں میں محکمہ صحت کی جانب سے تاحال کوئی ٹیم نہ بھیجی گئی ہے۔ دوسری جانب ڈی ایچ او بدین ڈاکٹر کوثر مدھرو نے صحافیوں کا بتایا کہ ٹیکے دستیاب ہیں، تاہم خسرہ ضرور چل رہا ہے۔

 

Share this article

Leave a comment