Saturday, 30 November 2024


ہیکرز کا ایک اور بڑا کارنامہ

 

ایمز ٹی وی (مانیٹرنگ ڈیسک) خیبر پختونخواہ حکومت کی ویب سائٹ کو ہیک کر لیا گیا ۔ تفصیلات کے مطابق پشتون سائبر آرمی نے تحریک انصاف کے زیر حکمرانی صوبہ خیبر پختونخوا حکومت کی ویب سائٹ کو ہیک کر لیا ہے ۔ ہیکرز نے ویب سائٹ پر لکھا ہے کہ ”تبدیلی آنہیں رہی آگئی ہے “۔ ہیکرزکی عمران خان کی حکومت پر سخت تنقید۔ تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے عمران خان کے نعروں پر بھی تنقید کی گئی۔

ویب سائٹ کو ہیک کرنے والے پشتون سائبر آرمی کے ہیکرز نے تحریک انصاف کے تبدیلی کے نعرے کا مذاق اڑاتے ہوئے مزید لکھا ہے کہ تبدیلی آنہیں رہی آگئی ہے اور ہم آپکے سسٹم میں داخل ہو چکے ہیں ۔

عمران خان کی حکومت صوبے میں مذاق ہے ۔” جوایک سال تک شادی نہیں چلا سکتا وہ حکومت کیا چلائے گا “۔

ہیکرز نے عمران خان پر سخت تنقید کرتے ہوئے پیغام لکھا ہے کہ انہوں نے تحت لاہور کیلئے دھرنا دیا ،پختونوں کو تین سال تک دھرنوں میں استعمال کیا گیا ۔

 

Share this article

Leave a comment