Friday, 29 November 2024


انسٹاگرام نے بھی تبدیلی کی دوڑ میں حصہ لے لیا

 


ایمز ٹی وی(مانیٹرنگ ڈیسک) کیا آپ کو فوٹو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام کو استعمال کرنا اچھا لگتا ہے ؟ مگر اس میں موجود تصاویر کو کسی جگہ سیو کرنا بہت مشکل کام لگتا ہے؟

اگر ہاں تو اب اس مشکل کا سامنا نہیں ہوگا کیونکہ انسٹاگرام نے اپنے صارفین کے لیے تصاویر اور ویڈیوز بعد میں دیکھنے کے لیے سیو کا آپشن متعارف کرا دیا ہے۔

اس فیچر کے ذریعے آپ دیگر افراد کی پوسٹس کو بک مارک کرکے بعد میں کسی وقت دیکھ سکتے ہیں۔

بدھ کو انسٹاگرام میں ہونے والی اپ ڈیٹ کے بعد ایک بک مارک بٹن ہر انسٹاگرام فوٹو کے نیچے نظر آنے لگا ہے۔

آپ اس پر کلک کرکے پوسٹ کو سیو کرکے اس گیلری میں بھیج دیں جہاں صرف آپ ہی کسی بھی وقت اسے دیکھ سکتے ہیں۔

انسٹا گرام کے مطابق یہ فیچر ان افراد کے لیے ہے جو فوٹوز کو سرچ کرنے کے عادی ہوتے ہیں مگر وقت کی کمی کے باعث اکثر تفصیل سے کسی پوسٹ کو دیکھ نہیں پاتے۔

اس محفوظ کی جانے والی تصاویر اور ویڈیوز کے لیے صرف ایک ہی فولڈرہوگا تو جو کچھ بھی سیو کریں گے وہ ایک جگہ ہی جمع ہوگا۔

مگر یہ یقیناً مختلف انسٹاگرام کے لنکس کی ٹیکسٹ فائل کو بنانے سے زیادہ آسان ہے۔

اس سے قبل انسٹاگرام نے اپنی ایپ میں اسٹوریز، لائیو ویڈیوز اور دیگر فیچرز بھی حالیہ مہینوں کے دوران متعارف کرائے ہیں جس کا مقصد اسنیپ چیٹ کے مقابلے میں خود کو آگے رکھنا ہے۔

انسٹاگرام صارفین ویڈیو ریکارڈ کرتے ہوئے اسے زوم بھی کرسکتے ہیں جس کے لیے ویڈیو ریکارڈ بٹن کو دبا کر رکھتے ہوئے انگلی کو اسکرین پر سلائیڈ کرنا ہوتا ہے۔

 

Share this article

Leave a comment