Friday, 29 November 2024


شہر قائد میں چند گھنٹوں میں سینکڑوں افراد ہسپتال پہنچ گئے

 

ایمزٹی وی(صحت) کراچی میں ملیریا، ڈینگی اور نگلیریا کے بعد چکن گونیا وائرس پھیل گیا ہے جس کے باعث اب تک 1500 سے زائد افراد متاثر ہو چکے ہیں۔

ذرائع کے مطابق کراچی میں ملیریا، ڈینگی اورنگلیریا کے بعد ’چکن گونیا‘ وائرس تیزی کے ساتھ شہر بھر میں پھیل گیا ہے جس کے باعث اب تک صرف ملیر کھوکھراپار میں 1500 سے زائد افراد متاثرہو چکے ہیں۔ ڈاکٹرز کے مطابق چکن گونیا کے مریض کو تیزبخار، جوڑوں اورہڈیوں میں شدید درد شروع ہو جاتا ہے، ایسی علامات کی صورت میں فوری طور پر ڈاکٹرز سے رجوع کریں۔

وزیراعلی سندھ کے مشیر برائے کچی آبادی مرتضی بلوچ نے میڈیا سے بات کرتے ہوئےکہا کہ ملیر میں صفائی ستھرائی نہ ہونے کے برابر ہے، علاقے میں گندگی اور غلاظت کے ڈھیر کی وجہ سے مچھروں کی بہتات ہے جب کہ مچھروں کے خاتمے کے لئے بلدیاتی اداروں کی جانب سے اسپرے بھی نہیں کیا جارہا جس کے باعث علاقہ مکین چکن گونیا نامی بخار کے وائرس میں مبتلا ہو رہے ہیں۔

 

Share this article

Leave a comment