Friday, 29 November 2024


تباہ کن باؤلنگ کرس براڈ اور جیک بال کا صفایا

 

ایمز ٹی و ی(کھیل) ہندوستان نے رویندرا جدیجا کی تباہ کن باؤلنگ کی بدولت انگلینڈ کو چوتھے ٹیسٹ میچ میں اننگز اور 75 رنز سے شکست دے کر سیریز میں 4-0 سے کامیابی حاصل کر لی۔

چنائے میں کھیلے جا رہے سیریز کے پانچویں اور آخری ٹیسٹ میچ کے آخری دن انگلینڈ نے 12 رنز بغیر کسی نقصان سے اپنی بیٹنگ دوبارہ شروع کی تو ایلسٹر کک اور کیٹن جیننگز نے پراعتماد میں اننگز کا آغاز کیا۔

دونوں کھلاڑیوں نے پہلی وکٹ کیلئے 103 رنز جوڑ کر ہندوستانی کپتان کے میچ جیتنے کی امیدوں پر پانی پھیرنے کی کوشش کی لیکن رویندرا جدیجا نے باؤلنگ پر آ کر ان کی اس امید کو دوبارہ زندہ کردیا۔

کھانے کے وقفے تک کسی بھی وکٹ سے محروم نہ ہونے والی انگلش ٹیم یکے بعد دیگرے ایلستر کک، کیٹن جیننگز، جو روٹ اور جونی بیئر اسٹو سے محروم ہو گئی۔

معین علی اور بین اسٹوکس نے اس مشکل مرحلے پر ٹیم کو سنبھالا دیا اور 63 رنز کی شراکت قائم کر کے اپنی ٹیم کو مشکلات سے نکالنے کی کوشش کی لیکن جدیجا نے ایک بار پھر باؤلنگ پر آ کر 44 رنز بنانے والے معین کی اننگز کا خاتمہ کردیا۔

اس کے ساتھ ہی وکٹیں گرنے کا ایسا سلسلہ شروع ہوا جو دوبارہ رک نہ سکا۔

ایک رن بعد ہی جدیجا نے بین اسٹوکس کو ٹرپل سنچری بنانے والے کرن نائر کے ہاتھوں کیچ کرا کر انگلینڈ کو کاری ضرب لگائی۔

امیت مشرا اور امیش یادو نے لیام ڈاسن اور عادل راشد کو آؤٹ کر کے اپنی ٹیم کو فتح کے مزید قریب پہنچا دیا۔

رویندرا جدیجا نے کرس براڈ اور جیک بال کا صفایا کر کے انگلش ٹیم کی بساط 207 رنز پر کپیٹنے کے ساتھ ساتھ اپنی ٹیم کو میچ میں اننگز اور 75 رنز کی شاندار فتح سے ہمکنار کرا دیا۔

آل راؤنڈر نے عمدہ باؤلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 48 رنز کے عوض سات وکٹیں حاصل کیں۔

اس میچ میں فتح کی بدولت ہندوستان نے سیریز 4-0 سے اپنے نام کر لی۔

ٹرپل سنچری بنانے والے کرن نائر کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا جبکہ سیریز میں 655 رنز بنانے والے ہندوستانی کپتان ویرات کوہلی سیریز کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔

 

Share this article

Leave a comment