Friday, 29 November 2024


بہو کو موت کے منہ میں دھکیلی دیا

ایمز ٹی وی(لاہور) لاہور کے نواحی علاقے رائیونڈ میں پسند کی شادی ایک اور جان لے گئی ، سسر نے بہو کو قتل کر دیا ۔


رائیونڈ کے رہائشی شہباز نامی نوجوان نے ارم سے پسند کی شادی کی جس پر لڑکے کا والد ناخوش تھا اور اس نے موقع پا کر بہو کو تشدد کر کے موت کے منہ میں دھکیلی دیا ۔ پولیس نے لاش قبضے میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے جناح ہسپتال منتقل کر دی ہے ۔


شبہاز نے ایک سال قبل ارم سے پسند کی شادی کی تھی تاہم گزشتہ رات شبہاز اپنی اہلیہ کو گھر لایا تو والد نے لڑکی کو تشدد کا نشانہ بنایا جس کے باعث وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئی ۔ واقعے کے بعد پولیس کو اطلاع دی گئی جس نے لاش پوسٹ مارٹم کیلئے جناح ہسپتال منتقل کر دی ہے ۔


پولیس حکام کا کہنا ہے کہ پوسٹ مارٹم رپورٹ آنے کے بعد ہی تفتیش کو آگے بڑھایا جائے گا تب تک کسی کو گرفتار نہیں کیا جا سکتا

Share this article

Leave a comment