Friday, 29 November 2024


کچھ غذائیں آپ کو بوڑھا کر دیتی ہیں

 

ایمز ٹی وی(صحت) جو آپ کھا رہے ہوتے ہیں آپ وہی ہوتے ہیں یہ کہاوت درست ہے۔ جتنی بری غذا آپ اپنے جسم کو دیں گے اتنے ہی بوڑھے آپ لگیں گے۔ آئیے ہم آپ کو بتا تےہیں کونسی غذائیں آپ کیلئے صحیح نہیں اور آپ کو جلدی بڑھاپے کی طرف دھکیل رہی ہیں۔ سوڈامشروبات۔ مٹھاس سے بھرپور سوڈا مشروبات آپ کے جسم سے پانی خشک کر دیتے ہیں۔ مٹھاس کی اتنی مقدار آپ کی جلد کو دمکنے نہیں دیتی،اور مردار ظاہر کرتی ہے۔ایک تحقیق کے مطابق یہ آپ کی جلد کو بڑھاپے کی طرف لے جارہے ہیں۔ آلو کے چپس۔ آلو کے چپس اکثر اولیسٹرا سے بنائے جاتے ہیں، جو جسم میں موجود اینٹی آکسیڈنٹس کوباہر نکال دیتے ہیں۔ ان اینٹی آکسیڈنٹس میں ایک کیروٹیناائڈبھی ہوتا ہے جو وقت سے پہلے جلد کے خراب ہونے اور جلد کو کینسر سے بچاتا ہے۔ تلی ہوئی چیزیں۔ جب تیل اور چکنائی اونچے درجہ حرارت پر دکھائی جاتی ہیں تو فری ریڈیکلز وجود میں آتے ہیں، جو بڑھاپا آنے کی وجوہات میں بہت اہم ہے۔ انرجی ڈرنکس۔ اینرجی ڈرنکس میں کیفین اور بڑی مقدار میں مٹھاس شامل ہوتی ہے جو بالخصوص بچوں کیلئے خطرناک ہے۔ یہ تیزابی بھی ہوتی ہے جو دانتوں کیلئے نقصان دہ ہے۔ نمکین کھانے۔ سوڈیم ہمارے جسم سے پانی چوس لیتا ہے۔ جسم جواباً پانی کو برقرار رکھنے کیلئے خلیاتی حجم کو بڑھا لیتا ہےجس کی وجہ سے آپ کی

 

Share this article

Leave a comment